ویرات کوہلی کا مغرور رویہ، ننھے مداح کی بے قابو جذباتی حالت

ویرات کوہلی کا مغرور رویہ، ننھے مداح کی بے قابو جذباتی حالت

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کے ایک کمسن مداح کو اس وقت شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے آٹوگراف لینے میں ناکام رہا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ بار بار ویرات کوہلی کے قریب جانے کی کوشش کرتا ہے، تاہم سیکیورٹی اہلکار اسے روک دیتے ہیں۔ اس دوران بچہ کوہلی کو آوازیں بھی دیتا ہے، مگر وہ آگے بڑھ جاتے ہیں۔کرکٹر کی توجہ حاصل نہ کر پانے پر بچہ مایوس ہو کر واپس لوٹ جاتا ہے اور جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہو جاتا ہے۔ ویڈیو میں اسے غصے میں اپنا بیٹ زمین پر پھینکتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے افسوس کا اظہار کیا اور بچے کے جذبات کو قابلِ فہم قرار دیا۔رپورٹس کے مطابق ویڈیو کے وقت کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی، تاہم بتایا جاتا ہے کہ ویرات کوہلی اس وقت دہلی میں موجود تھے۔