سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی ایک وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا ہے، جس میں ان پر معذور مداح کو نظر انداز کرنے اور سیکیورٹی کے ذریعے دور کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
ممبئی ایئرپورٹ پر ویرات اور انوشکا اپنی گاڑی کی طرف جا رہے تھے۔ایک معذور مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کرتا ہے، لیکن ویرات کوہلی اسے بالکل نظر انداز کرتے ہیں۔سیکیورٹی اہلکار نے مداح کو بازو سے کھینچ کر کوہلی سے دور کر دیا۔
سوشل میڈیا ردِعمل:
صارفین نے بھارتی کرکٹر کے رویے پر شدید تنقید کی۔
ایک صارف نے کہا کہ "ویرات کوہلی میں بہت گھمنڈ ہے"،
دوسرے نے لکھا: "کیا ضرورت ہے ان جیسے لوگوں کو اتنی اہمیت دینے کی"،
ایک اور صارف نے کہا: "اتنا برا رویہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا"۔
مداح نے ویرات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "اتنی بے عزتی، صرف ایک تصویر لینے میں کیا حرج ہے؟ آپ کے مداح ہی آپ کو بلندیاں دیتے ہیں، پھر ان کے ساتھ ایسا سلوک کیوں؟"
یہ واقعہ مداحوں اور کرکٹ کے شائقین کے درمیان سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے، اور کوہلی کے رویے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔