بھارتی کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے پاکستانی مداح کو خاص محبت اور احترام کا مظاہرہ کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پرتھ میں ایک ہوٹل سے باہر نکلتے وقت، جیسے ہی ویرات کوہلی نے اپنی بیگ بس میں رکھا، ایک پاکستانی مداح نے ان سے آٹوگراف اور تصویر لینے کی درخواست کی۔ کوہلی نے فوراً اپنی مصروفیت چھوڑ کر مداح کے قریب گئے، نہ صرف آٹوگراف دیا بلکہ اس کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔اسی دوران، سابق بھارتی کپتان روہت شرما جو بس میں سوار تھے، مداح کے اشارے پر بس سے نیچے اتر آئے اور اس کے ساتھ آٹوگراف اور تصویر کا سلسلہ جاری رکھا۔ یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ کرکٹ اور کھیلوں کی محبت کسی سرحد کا محتاج نہیں اور کھلاڑیوں کا مداحوں کے ساتھ محبت بھرہ رویہ عالمی سطح پر مثبت پیغام دیتا ہے۔مداح نے بتایا کہ وہ کراچی سے تعلق رکھتا ہے اور اس سے قبل بھی ویرات کوہلی اور روہت شرما سے مل چکا ہے، جو اس کی خوش نصیب ملاقات ہے۔ یہ واقعہ دونوں کھلاڑیوں کے جذبہ محبت اور احترام کو ظاہر کرتا ہے، جو کھیلوں کے ذریعے لوگوں کے دل جیت لیتے ہیں۔