قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ان دنوں قائداعظم ٹرافی میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کر رہے ہیں، جہاں شائقین کی جانب سے انہیں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
سات سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی پر بابر اعظم کے مداحوں کی بڑی تعداد صرف ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچ رہی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک ننھا مداح روتے ہوئے بابر اعظم سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتا دکھائی دیا۔بابر اعظم کو جب اپنے اس ننھے مداح کے بارے میں معلوم ہوا تو وہ فوراً اس سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے، جس پر مداح کی خوشی دیدنی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران متعدد مداح بابر اعظم کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے اسٹیڈیم کی حفاظتی جالی پھلانگ کر اندر داخل ہوچکے ہیں۔