امریکا کو غیر قانونی اور غیر معقول شرائط ترک کرنا ہوں گی:ایرانی نائب وزیرِ دفاع

امریکا کو غیر قانونی اور غیر معقول شرائط ترک کرنا ہوں گی:ایرانی نائب وزیرِ دفاع

ایران کے نائب وزیرِ دفاع رضا طلائی نیک نے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنی “غیر قانونی اور غیر معقول شرائط” ترک کرنا ہوں گی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رضا طلائی نیک نے کہا کہ امریکا اب دیگر ممالک پر اپنی پالیسی مسلط کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ ایران آزاد ممالک، خصوصاً شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون اور عسکری صلاحیتوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔دوسری جانب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو “معاشی ایٹمی ہتھیار” کے طور پر استعمال کر رہا ہے، اور کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لیے ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت ناگزیر ہے۔

مارکو روبیو کے مطابق ایران عالمی توانائی کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے کی صلاحیت پر فخر کرتا ہے، اور اگر اسے جوہری ہتھیار حاصل ہو گیا تو عالمی سلامتی کے لیے خطرات مزید بڑھ جائیں گے۔ادھر امریکی سابقہ پالیسی فریم ورک اور داخلی قانون سازی کے حوالے سے بھی بحث جاری ہے، جس میں جنگی اختیارات اور کانگریس کی منظوری سے متعلق قانونی پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔