نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بیجنگ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
یہ دورہ چینی وزیرِ خارجہ کی دعوت پر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کا جائزہ لینا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کرنا ہے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاک چین تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی سطح کے امور پر بھی غور کیا جائے گا۔یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر مشترکہ حکمتِ عملی وضع کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔