فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کرنے کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
حماس کے عہدیدار نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان "مضحکہ خیز" اور "غیر معقول" ہے، اور اس قسم کے خیالات خطے میں مزید تنازعے اور آگ بھڑکا سکتے ہیں۔ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل المدتی قبضے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ غزہ کو ترقی دینے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جہاں فلسطینیوں کو اردن اور مصر میں بسنے کے لیے کہا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کے دیگر رہنماؤں نے اس آئیڈیا کی حمایت کی ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی کسی بھی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا موقف فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق غیر متزلزل ہے، اور اس پر کسی قسم کی تشریح کی اجازت نہیں دی جائے گی۔