اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا جنگی حالات پر شدید تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا جنگی حالات پر شدید تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ جے محمد نے دنیا بھر میں جاری جنگی تنازعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے، اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دنیا پر درندوں نے قبضہ کر لیا ہے اور انسان اپنی بنیادی انسانیت سے دور ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ مختلف خطوں میں جاری جنگوں، شہری ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ مزید تباہی کو روکا جا سکے۔ اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ تنازعات کے حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرے اور انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے، تاکہ دنیا کو مزید بدامنی اور بحران سے بچایا جا سکے۔