اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب کی سیکرٹری جنرل سے ملاقات، جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

 اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب کی سیکرٹری جنرل سے ملاقات، جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں ملاقات کی ہے، جس میں جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال اور خطے میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام اور کشیدگی میں کمی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر سفیر عاصم افتخار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے پرعزم ہے اور ہر ممکن اقدام کرنے کو تیار ہے۔مزید برآں، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب آج نیویارک میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے، جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے منعقد ہو گی۔

دوسری جانب، امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے اس توقع کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد دونوں ممالک ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے بھی اس مؤقف کی تائید اعلیٰ سطح پر کی گئی ہے۔سفیر رضوان سعید نے واضح کیا کہ امریکا میں زور دیا جا رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کو بڑھانے کے بجائے پرامن راستہ اپنائیں تاکہ خطے میں استحکام قائم رکھا جا سکے۔