پی پی 167 ضمنی الیکشن :5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

لاہور(آئی این پی )پی پی 167 ضمنی الیکشن کے لیے  5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی ہے۔ فہرست کے مطابق ملک محمد شفیع، اشفاق احمد، عطا فرید ،عمیر سیف اور محمد سیف نے کاغذات نامزدگی جمع کروایئے ہیں، 12 جنوری تک کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل کی جائے گی،23 جنوری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، 23 جنوری کو ہی امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، 24 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے، 4 فروری کو پی پی 167 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ ہو گی۔