اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سہولت کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 30 دسمبر تک توسیع کردی۔جمعہ کو الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق کا غذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ یاد رہے پہلے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 27 دسمبر 2025 مقرر کی گئی تھی۔