اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں30دسمبر تک توسیع

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں30 دسمبر تک  توسیع کردی گئی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار30 دسمبرتک کاغذات جمع کروا سکیں گے، پہلے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 27 دسمبر تھی