طارق بشیر چیمہ اور بیٹا والی داد ،منیراقبال،عقیل نجم ،سعدمسعود بھی امیدوار
بہاول پور(خصوصی رپورٹ)این اے 168 میں ضمنی الیکشن کیلئے 33امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے۔ چودھری طارق بشیرچیمہ اورا ن کے بیٹے ولی دادچیمہ بھی کاغذات جمع کرانے والوں میں شامل ہیں ،دیگر امیدواروں میں محمدبلال بلوچ ، صبیحہ بشیر ، سیدمحمدعرفان شاہ عالمگیرمنشا ، عقیل نجم ہاشمی ، محمدشکیل قریشی ،سعدمسعود ،محمدعدنان منظور ، محمداویس خان خاکوانی ، احمدعمران باجوہ ، خدیجہ خاتون ،حسین احمدمدنی ،محمداعجاز ،محمدبلال محمود ، شاہدرمضان ، محمدیوسف اکرم ، محمدعاصم جاوید عباسی ، محمدبلال بودلہ ، محمداسدشاکر ، سیدامجدبشیربخاری ،محمد جہاں زیب ، زین العابدین ، محمدمشتاق ، منورحیات عباسی ،سمیع اللہ چودھری ، حمادندیم ، مشتاق علی ، منیراقبال ، سہیل احمد ،نصیراحمد ، محمداکمل بھٹی شامل ہیں۔