مین بلیوارڈ گلبرگ ،کلمہ چوک اور سی بی ڈی روٹ 47 پر 3 فلائی اوورز بنانے کی تجویز
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور کے مصروف ترین کمرشل اور ٹریفک حب کو ازسرنو ترتیب دینے کیلئے جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ سینٹر پوائنٹ کہلانے والے اس علاقے میں مین بلیوارڈ گلبرگ ،کلمہ چوک اور سی بی ڈی روٹ 47 شامل ہیں جہاں روزانہ بڑھتے ٹریفک دبا ئو اور حادثات پر انفراسٹرکچر اپ گریڈ ناگزیر ہو چکا ہے۔منصوبے کے تحت 3 فلائی اوورز بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ دو فلائی اوورز سی بی ڈی تعمیر کرے گا جبکہ تیسرے کیلئے پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے سے معاونت لی جائیگی اس اقدام کا مقصد ٹریفک کے دبا ئو کو کم کرتے ہوئے اہم شاہراہوں پر رواں بہا ئو کو یقینی بنانا ہے۔پلان کے مطابق مین بلیوارڈ گلبرگ سے سی بی ڈی روٹ 47 تک براہ راست فلائی اوور تعمیرہو گا جو موجودہ خطرناک کٹنگ اور غیر قانونی ٹریفک موومنٹ کا خاتمہ کرے گا۔ سی بی ڈی روٹ 47 کے پارکنگ پلازہ سے مین بلیوارڈ گلبرگ تک دوسرے فلائی اوور سے دونوں اطراف ٹریفک بہا ئو میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔ کلمہ چوک پر ٹریفک کے دیرینہ مسائل حل کیلئے گجومتہ سے آنیوالی میٹرو بس کو ماڈل ٹا ئون سٹیشن کے قریب فلائی اوور پر منتقل کیا جائے گا جو کلمہ چوک کو سگنل فری کراس کرکے دوبارہ سطح زمین پر آئیگی۔ اس اقدام سے ناصرف ٹریفک جام میں کمی آئیگی۔کلمہ چوک پر انڈر پاس کی تجویز بھی زیر غور ہے تاہم تکنیکی پیچیدگیوں پر ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ ماہرین مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ پائیدار م ئوثر حل سامنے لایا جا سکے۔منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 4 ارب ہے جبکہ سی بی ڈی کے پاس دو ارب40کروڑ روپے دستیاب ہیں۔ باقی فنڈکیلئے پنجاب حکومت سے رجوع کا امکان ہے۔