انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا چیف جسٹس کو خط، پیکا ایکٹ پراظہار تشویش ،ازسرنو جائزہ لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (آئی این پی ) انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے پیکا ایکٹ اور صحافیوں کے ایشوز پر چیف جسٹس آف پاکستان  یحیی آفریدی کو خط لکھتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پیکا قانون کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔   اسلام آباد ہائیکورٹ اور صدر پی ایف یو جے کو بھی ارسال کی گئی ہے، لکھے گئے خط میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے پیکا ایکٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میں صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں بڑھتے خطرات کا سامنا ہے، صحافیوں کو پیکا قانون کے تحت مقدمات، ہراسانی اور دھمکیوں کا سامنا ہے۔انٹرنیشنل فیڈ ریشن آف جرنلسٹس نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ پیکا قانون کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔