جنوبی وزیرستان:سیلاب متاثرہ راستوں اور پلوں کی ازسرنو تعمیر مکمل، آمد و رفت بحال

وانا(آئی این پی )جنوبی وزیرستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کیلئے فرنٹیئر(ایف سی ) کور خیبر پختونخوا    سائو تھ اور سول انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ سرواکئی قرار دیا گیا ہے، جہاں انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا، ایف سی ساتھ نے متاثرہ علاقوں میں نہ صرف فوری امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا بلکہ مقامی انتظامیہ کے تعاون سے بحالی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ٹوٹے ہوئے راستوں اور بہہ جانے والے پلوں کی ازسرنو تعمیر مکمل کر کے آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے،