پیرس(آئی این پی ) لوگوں کیلئے اب مصنوعی ذہانت( اے آئی) سے تیار موسیقی اور انسانوں کی بنائی ہوئی موسیقی میں فرق کرنا تقریبا ناممکن ہو گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سروے کمپنی اپسوس نے فرانس کی اسٹریمنگ پلیٹ فارم ڈیذر کیلئے کئے گئے ایک سروے میں 9 ہزار افراد کواے آئی سے تیار کردہ موسیقی کے 2 اور انسانی تخلیق کردہ ایک موسیقی سنائی گئی۔ڈیذر کے مطابق 97 فیصد لوگ اے آئی سے مکمل طور پر تیار کردہ اور انسانوں کی بنائی گئی موسیقی کے درمیان فرق نہیں بتا سکے