بوریوالا (خصوصی رپورٹ)عدالت نے قتل کے2 مجرموں کو عمر قید اور 8لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔فخراوربشیرنے دوسال قبل تھانہ فتح شاہ کے علاقہ میں محمدسرفرازکوقتل کردیاتھا۔ایڈیشنل سیشن جج بوریوالامحمدمحسن کموکانے تھانہ فتح شاہ میں درج قتل کے مقدمہ کافیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پرمجرموں فخراوربشیرکوعمرقید اور8لاکھ روپے جرمانے کی سزاکاحکم سنایا، عدم ادائیگی جرمانہ پر مجرموں کو6ماہ مزیدقیدبھگتناہوگی۔