لاہور(کورٹ رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور نے باپ بیٹی کو قتل کرنے والے 3 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے عمران ،عدنان اور علی حسن کو عمر قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ تھانہ ستوکتلہ پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا، مجرموں نے باپ بیٹی کو پراپرٹی کے تنازع پر قتل کیا۔