بھارت، بچی سے زیادتی، بی جے پی لیڈر کو تاحیات عمر قید کی سزا،2 لاکھ جرمانہ

بھارتیہ جنتہ پارٹی سے تعلق رکھنے والے مجرم پدم راجن جسے پپن ماسٹر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے وہ سرکردہ رہنما ہے
سزا میں 20 سال کی سخت قید کی دو الگ الگ شرائط شامل ، مجرم کو اپنی باقی ماندہ فطری زندگی کیلئے قید کی سزا بھگتنی ہوگی
 10 سالہ طالبہ اس اسکول میں پڑھتی تھا جہاں مجرم پدم بطور استاد کام کرتا تھا، بیت الخلا میں کئی بار بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی
نئی د ہلی (آئی این پی )بھارتی عدالت نے لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے کے بعد بی جے پی لیڈر کو تاحیات عمر قید کی سزا سنا دی۔بھارتی میڈیارپورٹس ے مطابق کیرالا کی خصوصی عدالت کے جج ایم ٹی جلالارانی نے پالاتھائی بچوں کے جنسی استحصال کے معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے بی جے پی لیڈر اور اسکول ٹیچر کے پدم راجن عرف پپن ماسٹر کو مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں عمر قید یعنی طبیعی موت تک قید کی سزا سنائی۔بھارتیہ جنتہ پارٹی سے تعلق رکھنے والے مجرم پدم راجن جسے پپن ماسٹر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے وہ مقامی طور پر بی جے پی کا ایک سرکردہ رہنما ہے۔ مجرم کو عدالت کی طرف سے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں ایک سال کی اضافی قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔مجرم پائے جانے کے ایک دن بعد ہی جج ایم ٹی جلجا رانی کی جانب سے سزا سنائے جانے کے ساتھ پدم راجن پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور ادا نہ کرنے پر ایک سال کی اضافی قید کا حکم دیا گیا۔بی جی پی رہنما کو پوکسو ایکٹ کے تحت 20 سال کی دو الگ الگ شقوں کے تناظر میں سزا دی گئی جس سے اسکی مجموعی سزا 40 سال ہوگئی جبکہ 2لاکھ روپے کا جرمانہ بھی اس پر عائد کیا گیا ہے۔سزا میں 20 سال کی سخت قید کی دو الگ الگ شرائط شامل ہونے کے بعد مجرم کو اپنی باقی ماندہ فطری زندگی کیلئے قید کی سزا بھگتنی ہوگی۔49 سالہ پدم راجن نہ صرف سابق بی جے پی تھرپنگوٹور پنچایت کے صدر ہیں بلکہ سنگھ پریوار کے اساتذہ کی تنظیم کے ضلعی رہنما بھی تھے۔متاثرہ 10 سالہ طالب علم اس اسکول میں پڑھتی تھا جہاں مجرم پدم راجن بطور استاد کام کرتا تھا، اس نے اسکول کے بیت الخلا میں کئی بار بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔