چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج چیچہ وطنی نور محمد دھوتھڑ نے تھانہ صدر کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا، جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید و جرمانہ کی سزا کا حکم دیدیا۔ چیچہ وطنی تھانہ صدر کے نواحی گائوں 112 بارہ ایل میں ملزموں وقاص وغیرہ نے اسی گائوں کے رہائشی مختار کو قتل کر دیا تھا جس پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ استغاثہ کے ٹھوس دلائل اور آمدہ شہادت کی روشنی میں ملزم کو عمر قید و جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا گیا۔