لاہور (خصوصی رپورٹ) سیشن عدالت نے قتل کیس میں مجرموں یونس خان ،تنویر اور آصف کو عمر قید اور پانچ ،پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا ئیں سنا دیں۔ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ تھانہ گجرپوہ پولیس نے 2024 میں قتل کا مقدمہ درج کیا، مجرموں پر صدام حسین کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام تھا۔