قتل کے مجرم کو عمر قید، 5 لاکھ جرمانہ کی سزا

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے مقدمہ قتل میں مجرم کو عمر قیداور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔استغاثہ کے مطابق اپریل2023 میں موٹر سائیکل ٹکرا جانے کے رنج پر ملزم عباس نے چک نمبر 37-38/4L کے رہائشی امتیاز کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔وقوعہ کا مقدمہ تھانہ شاہبھور میں درج کیا گیا اور ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ شہزاد احمد کی عدالت میں زیر سماعت رہا۔عدالت نے استغاثہ سچ ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، مجرم کو جرمانہ ادا نہ کرنے پر 6 ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی۔