چھاپے کے دوران لڑکی سے نازیبا حرکات ، سب انسپکٹر معطل

لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران لڑکی سے نازیبا حرکات اور ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیاسب انسپکٹر غلام مرتضی کو معطل کر دیا گیا پولیس کے مطابق چھاپہ مار کارروائی کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے ا گئی یوسف نامی ملزم نے 13 سالہ لڑکی کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایاسب انسپکٹر مرتضی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ یوسف کے کوارٹر پر چھاپہ ماراپولیس اہلکار ملزم یوسف کو لیکر کوارٹر سے نکلا.سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسی دوران سب انسپکٹر مرتضی نے لڑکی کو سیڑھیوں میں روک لیا۔سب انسپکٹر سیڑھیوں میں لڑکی سے نازیبا حرکات اور ہراساں کرتا رہاایس پی انویسٹی گیشن صدر نے سب انسپکٹر غلام مرتضٰی کو معطل کرکے کلوز ہیڈ کوارٹرز کر دیاڈی ایس پی چوہنگ کو 3روز میں انکوائری مکمل کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز والے افسران و ملازمان کے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔