بچوں کی فحش تصاویر و نازیبا حرکات، برطانیہ میں سفارتکاروں کیخلاف سنگین جرائم رپورٹ

عراق،لیبیا، سنگاپور،گھانا، منگولیا اور پرتگال کے سفارتکاروں پربچوں کی فحش تصاویر رکھنے اور نازیباحرکات کا الزام
لندن(آئی این پی )برطانیہ میں غیر ملکی سفارتکاروں اور ان کے رشتہ داروں پرگذشتہ سال 9 سنگین جرائم رپورٹ ہوئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق عراق،لیبیا، سنگاپور،گھانا، منگولیا اور پرتگال کے سفارتکاروں پربچوں کی فحش تصاویر رکھنے اور نازیباحرکات کا الزام ہے۔ملزمان پربغیرانشورنس گاڑی چلانے اور جنسی حملوں کے الزامات بھی شامل ہیں، برطانیہ میں تقریبا 26 ہزار 500 افراد کوسفارتی یابین الاقوامی تنظیموں سے متعلق استثنیٰ حاصل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث ان افرادکی سزا ایک سال یا اس سے زائد قید ہو سکتی ہے۔