چھاپے ،دو ڈاکو، 7خواتین و مرد فحش حرکات کرتے گرفتار

بوریوالہ(خصوصی رپورٹ)بوریوالا سرکل پولیس نے دو ڈاکو اور 7 خواتین و مرد فحش حرکات کرتے گرفتار کرلئے۔ ساہوکا کے علاقہ میں ڈکیتی کی اطلاع پر ماڈل ٹاون پولیس نے دو ڈاکووں کوقابو کر لیا ،ملزم فرار کی کوشش میں اہلکاروں سے گتھم گتھا ہو تے رہے، ایک اہلکارمعمولی زخمی ہوگیا۔تھانہ صدر پولیس نے میاں چنوں موڑ پر قحبہ خا نے میں ڈاکو کی موجودگی پر چھاپہ مارا تو وہ فرا رہو گیا ،وہاں رنگ رلیاں مناتے دو خواتین اوردو مرد دھرلیے گئے۔تھانہ سٹی پولیس نے مجاہد کالونی میں قحبہ خا نے پر چھاپہ مار کر مرد و خاتون اور نائیکہ کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا۔