لاہور(کرائم رپورٹر)قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے16سالہ لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم شمائل کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق اوباش ملزم نے گلی میں جاتی ہوئے بچی کے ساتھ فحش حرکت کی اور فرار ہو گیا ویڈیو میں ملزم کو فحش حرکات کرتے ہوئے دیکھاجا سکتا ہیایس ایچ او قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نے ٹیم کے ہمراہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیاملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہیخواتین کو ہراساں اور تنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے