لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے اچھرہ سے جواں سالہ لڑکی کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کوگرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹائون اسد علی کے مطابق ملزم شکیل نے والدہ کی عدم موجودگی میں لڑکی کو ہراساں کیا اور نازیبا حرکات کیں اور کسی کو بتانے پرقتل کی دھمکیاں دیتا رہا۔ انہوں نے کہاخواتین کا استحصال کرنیوالے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے ملزموں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔اچھرہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی کارروائی کرکیملزم کو گرفتار کر لیااور تفتیش کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔