رشوت لینے والا ڈسپنسر رنگے ہاتھوں گرفتار، نوٹ برآمد

حجرہ شاہ مقیم (آئی این پی )اینٹی کرپشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے اسپتال کے ڈسپنسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق شہری کی درخواست پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کی اور اسپتال میں تعینات ڈسپنسر سے مبینہ طور پر رشوت کے طور پر وصول کیے گئے 25 ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کیے۔ حکام نے موقع پر ہی ملزم کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں میں بدعنوانی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔