پاکپتن(خصوصی رپورٹ)سرکل آفیسر اینٹی کرپشن پاکپتن انسپکٹر کاشف ہاشمی نے ہمراہ ٹیم زیر نگرانی مجسٹریٹ عارفوالہ کامیاب ٹریپ ریڈ کرتے ہوئے یونین کونسل 163 ای بی کے سیکرٹری انیس کو 12ہزارروپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزم انیس نے مد عی مقدمہ سے برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے رشوت لی جو اس سے موقع پر بر آمد کر کے ہتھکڑی لگا کر گرفتار کرلیا اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔