رشوت لیتے میپکو اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

پاکپتن خصوصی رپورٹ)ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی پاکپتن میں کارروائی،رشوت لینے میں ملوث میپکو اہلکار کو رنگے ہاتھوں پاکپتن سے گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزم علی احمد میپکو میں بطور لائن مین تعینات ہے۔ ملزم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم نے شہری سے بجلی کا میٹر دوبارہ نصب کرنے کے عوض رشوت طلب کی تھی۔ شہری نے ملزم کے خلاف ایف آئی اے کو شکایت درج کرائی۔ ایف آئی اے ٹیم نے موقع پر چھاپہ مار کر 30 ہزار روپے رشوت کی رقم بر آمد کی۔ ملزم کے خلاف کارروائی فرسٹ کلاس مجسٹریٹ ضلع پاکپتن ذیشان احمد کی نگرانی میں کی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔