اینٹی کرپشن ٹیم نے شہروز سے نشان زدہ نوٹ بر آمد کئے،مزید کارروائی جاری
ساہیوال (خصوصی رپورٹ) اینٹی کرپشن حکام نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلڈنگ برانچ کے انفورسمنٹ انسپکٹر شہروز کو 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن بشارت نبی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اقبال نجم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ ملزم شہروز نے ایک شہری سے چار دکانیں ڈی سیل کرنے کے عوض 30 ہزار روپے رشوت وصول کی تھی۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے موقع پر نشان زدہ نوٹ بر آمد کر لیے۔ترجمان کے مطابق تھانہ اینٹی کرپشن میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر بشارت نبی نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، عوام بلاخوف کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں، انہیں نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔