راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر درج 29 مقدمات میں سابق چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع کردی ہے گزشتہ روز درخواستوں کی سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل ملک لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے تاہم تفتیشی افسران کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی گئی۔