26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں 8ستمبر تک توسیع

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26نومبر اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے مقدمات میں بیرسٹرگوہر اوربشریٰ بی بی سمیت دیگر رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں 8ستمبر تک توسیع کر دی۔اے ٹی سی عدالت نمبر 1کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے مجموعی طور پر ضمانت قبل از گرفتاری کی 230درخواستوں پر سماعت کی، بیرسٹر گوہر، زرتاج گل،عمیر نیازی، لطیف کھوسہ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے۔بشریٰ بی بی، سلمان اکرم راجا، شیر افضل مروت، عمر ایوب، شبلی فراز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں عدالت نے منظور کر لیں۔