24 اور 26 نومبر احتجاج کیس:بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی 31 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 12 اگست تک توسیع کر دی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 24 اور 26 نومبر کے احتجاج پر درج 31 مقدمات کی سماعت کی، بشری بی بی کی جانب سے محمد فیصل ملک پر مشتمل وکلا کا پینل پیش ہوا، جبکہ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے پیروی کی۔