26 نومبر احتجاج کیس:بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع بارے کیس کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع بارے کیس کی سماعت کل منگل کوہوگی۔ڈیوٹی جج محمد افضل مجوکا کی جانب سے سماعت کیے جانے کے امکان ہے سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیائکی عدم دستیابی کے باعث سماعت جج افضل مجوکا نے کی تھی۔ شمسہ کیانی ایڈووکیٹ بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت میں پیش ہوں گی۔