اسلام آباد(اے ایف بی)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی 26 نومبر کو احتجاج کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔