وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس آج طلب کر لیا

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس آج طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس آج شام طلب کر لیا ہے، جو پہلے دو مئی کو ہونا تھا۔

سندھ حکومت کی درخواست پر اجلاس کا وقت تبدیل کیا گیا ہے، اور وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں نئی نہریں نکالنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء سمیت 25 شرکاء کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ اس اجلاس میں کینالز کے معاملے کا فیصلہ ہوجائے گا اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی بات چیت کے تحت کینالز کی تعمیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دنوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام فریقین کی باہمی رضامندی تک نہریں نہیں بنیں گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سندھ کے عوام کے تحفظات سننے اور اس پر اقدامات کرنے پر وزیراعظم کے شکرگزار ہیں۔