قومی اسمبلی کے اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل جمعرات سہ پہر 3 بجے طلب کر لیا ہے۔
قبل ازیں اجلاس جمعہ کو ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کیا گیا تھا، تاہم اب شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں سرکلر جاری کر کے تمام اراکین کو آگاہ کر دیا ہے۔یہ اجلاس اہم قومی امور اور زیر التوا بلوں پر بحث کے لیے منعقد کیا جائے گا۔