مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس آج متوقع

مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس آج متوقع

ویب ڈیسک: مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس 2 مئی کو طلب کیا گیا تھا، لیکن سندھ حکومت کی درخواست پر اجلاس آج شام ہونے کا امکان ہے۔اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا سمیت 24 شرکاء کو خصوصی دعوت دی گئی ہے، اور اس میں نئی نہریں نکالنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہروں کے منصوبے کو سی سی آئی کے اجلاس میں لے جانے کا اعلان کیا تھا اور 2 مئی کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو کے ہمراہ مشترکہ میڈیا گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں باہمی رضامندی تک نہریں نہیں بنیں گی۔بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے تحفظات سننے اور اقدامات کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا تھا اور کہا تھا کہ شہباز شریف نے احتجاج کو کافی حد تک ایڈریس کیا ہے۔