صدر گوگیرہ (خصوصی رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ربنواز کی عوامی شکایات پر پٹرول پمپس کی چیکنگ، ناپ تول میں کمی پر اکبر روڈ پر پٹرول پمپ مالک کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائدکردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ربنواز نے متعدد مقامات پر پٹرول پمپس پر پیمانوں کوچیک کیا ، اس موقع پرانہوہں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں ہیر پھیر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔عوام سے دھوکہ دہی پرپٹرول پمپ مالکان کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔