لاہور (خصوصی رپورٹ )پانی کے ری سائیکلنگ سسٹم کی تنصیب و فعال رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور کی مانیٹرنگ جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنر صدر نے انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے ہمراہ پانی کے تحفظ کے لیے کارروائی کی، اسسٹنٹ کمشنر صدر نے متعدد پٹرول پمیس کی چیکنگ کی اور یورو پمپ کی واشنگ ایریا سیل اور 1 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا، اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کہا کہ ری سائیکلنگ سسٹم نصب تھا لیکن وہ غیر فعال تھا، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے بیدیاں روڈ پر اٹک پٹرول پمپ کی بھی چیکنگ کی ،انہوں نے کہا کہ ویسٹ واٹر ری سائیکلنگ سسٹم نصب نہ ہونے پر اٹک پٹرول پمپ سیل کردیا۔