ساہیوال(خصوصی رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنرساہیوال ماہم واحد نے شہر میں پٹرول پمپس کی چیکنگ کے دوران عارف والا روڈ پر 3 پٹرول پمپس کو پٹرول کی مقدار مقررہ پیمانے کے مطابق نہ ہونے اور ضروری دستاویزات نامکمل ہونے پر سیل کر دیا۔ انہوں نے شہر کے مختلف پٹرول پمپس پر اچانک چھاپے مارے اور وہاں پٹرول کی فروخت کے پیمانے، دستیاب ریکارڈ، متعلقہ اجازت ناموں اور دیگر قانونی تقاضوں کا موقع پر جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران بعض پٹرول پمپس پر مقررہ مقدار کے مطابق پٹرول کی فراہمی نہ ہونے جبکہ تین پٹرول پمپس کی دستاویزات نامکمل پائی گئیں