منشیات فروش پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا گیا انچارج چوکی گلدشت ٹاؤن ایس آئی محمد رضوان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کرتے ہوئیدوران پٹرولنگ مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش ہارون کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضاکے مطابق ملزم ہارون سے 1340 گرام چرس اور 200 گرام آئس برآمد کر لی گی ملزم کا تعلیمی اداروں ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشییات بیچنے کا اعتراف کیا ہے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیاایس پی کینٹ نے چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن محمد رضوان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل اور طلباء￿  کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا