پتنگ فروش مافیا کا ایک کارندہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور (کرائم رپورٹر) مغلپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش مافیا کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم دلاور کو رام گڑھ اسٹاپ، مغلپورہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیاپولیس نے ملزم کے قبضے سے 25 کیمیکل ڈور چرخیاں اور 45 سے زائد پتنگیں برآمد کر لیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ پتنگیں تیار کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہیایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کی آڑ میں انسانی زندگی سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کی نشاندہی پولیس کو کریں تاکہ انسانی جانوں کو لاحق خطرات کا بروقت تدارک کیا جا سکے