ملزموں کے قبضے سے تین کلو چرس برآمد ہوئی ، اعتراف جرم کرلیا
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایچ او مصطفی آباد علی حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے دو مشہور و بدنام زمانہ منشیات فروشوں قاسم اور شہباز کو گرفتار کرلیاایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے نہر کنارے نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے ایس ایچ او مصطفی آباد علی حسن اور پولیس ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔