9منشیات فروش پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی ہدایت پر ساندہ، نواں کوٹ، شیراکوٹ اور ہنجروال پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عاصم، سیف، عبدالروف، دانیال، عابد اور دیگر شامل ہیں جو شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھیکارروائیوں کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 3 کلو چرس، 1 کلو آئس اور درجنوں لیٹر شراب برآمد کی۔ ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے کامیاب کارروائیوں پر ساندہ، نواں کوٹ، شیراکوٹ اور ہنجروال پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کڑی نگرانی جاری ہے اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں رہنے دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی