انارکلی : 2 منشیات فروش پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ نیو انارکلی پولیس نے دو ملزمان محسن اور اسد اللہ کو دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 2 کلو 560 گرام چرس برآمد ہوئی، جس میں محسن سے 1460 گرام اور اسد اللہ سے 1100 گرام شامل ہیں۔ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے ایس ایچ او نیو انارکلی اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالے سے کڑی نگرانی جاری رہے گی اور کسی بھی ملزم کو رعایت نہیں دی جائے گی۔