ڈاکوشادی پر آنیوالی فیملی سے نقدی،موبائلز،موٹر سائیکل لے اڑے

الہ آباد (خصوصی رپورٹ)ڈاکو ئوں نے شادی میں آنے والی فیملی کو ہزاروں روپے نقدی ، قیمتی موبائلز اور موٹر سائیکل سے محروم کر دیا۔الہ آباد کے نواحی گا ئوں محمدی پور رفاقت چوک کے قریب تین ڈاکو ئوں نے ناکہ لگا کر کوٹ ویر سنگھ سے آنے والی فیملی کو اسلحہ کے زور پر روک کر 80 ہزار روپے ، دو قیمتی موبائلز اور موٹر سائیکل سے محروم کردیا۔ متاثر ہ شہری آصف نے پولیس ہیلپ لائن پر 15 پر کال کی تو تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔