گوالمنڈی، گڑھی شاہو ،جوہر ٹائون ،ہربنس پورہ،ٹائون شپ ودیگرمقامات پر ڈاکے
نواب ٹائون ، قلعہ گجر سنکھ ، داتا دربار اور شمالی چھائونی سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈکیتی،چوری کی 11وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔گوالمنڈی میں عاطف سے 3لاکھ 15ہزار وموبائل، گڑھی شاہو میں صفدر سے 3لاکھ 10ہزار و موبائل ، جوہرٹائون میں یعقوب سے 3لاکھ و موبائل ، ہربنس پورہ میں مشتاق سے 2لاکھ 72ہزار وموبائل ، ٹائون شپ میں افضال سے 2لاکھ 65ہزارو موبائل ،ستوکتلہ کے علاقے میں راحیل سے 10 ہزار وموبائل ،کاہنہ میں افضال سے 15 ہزار اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ نواب ٹائون سے عارف ، قلعہ گجر سنکھ سے وسیم، داتا دربار سے طفیل اور شمالی چھائونی سے عمر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔